2018 کے عام انتخابات میں ن لیگ، پی پی اور جے یو آئی کو ٹارگٹ کیا گیا، ایاز صادق

کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں ن لیگ، پی پی اور جے یو آئی کو ٹارگٹ کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن میں ن لیگ، پی پی، جے یو آئی کو ٹارگٹ کیا گیا اور الیکشن کمیشن کا آرٹی ایس سسٹم بیٹھ گیا۔ 2 گھنٹے میں آنے والے نتائج 2 دن بعد آئے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ چند جماعتوں کا موقف تھا اسمبلی کا حلف نہ اٹھایا جائے اور جمہوریت کے لیے اپوزیشن نے حلف اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ شاہد خاقان عباسی ایل این جی لیکر اربوں کی بچت کرائی اور عمران خان نے حلقے کھولنے کا اعلان کیا، مگر حلقے نہیں کھولے۔

انکا کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے اور انتخابات میں من پسند نتائج حاصل کیے گئے۔ بیانات اور گالم گلوچ سے معیشت بہتر نہیں ہوسکتی اور عمران خان نے امریکا میں پاکستان کیخلاف چارج شیٹ دی۔

ن لیگ کے رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جو شرائط سابقہ حکومتوں نے نہیں مانیں، انہوں نے مان لیں اور اپوزیشن جماعتیں رابطہ منقطع نہیں کریں گی۔ ٹرمپ کا کہنا ہے ماضی کی حکومتیں ان کی مرضی سے نہیں چلتی تھیں۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے بیان سے واضح ہے ہم نے امریکی مفاد کے لیے کام نہیں کیا اور عمران خان نے کہا پاکستان کو اسامہ بن لادن کا پتہ تھا۔ عمران خان مودی کو فون کرکے منتیں کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ نیازی صاحب پاکستان کی عزت آپ نہیں تو ہم کرائیں گے اور جمہوریت کے لیے جیل جانا پڑا تو اسے قبول کریں گے۔ عمران خان کنٹینر سے اتریں اسمبلی کو اہمیت دیں۔

ن لیگ کے رہنما ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بلاول سے گلہ ہے انہوں نےعمران خان کو پہلے سلیکٹڈ کہا اور عمران خان اس لیے ایوان نہیں آتے کوئی انہیں سلیکٹڈ نہ کہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت آنے پرعمران خان پر آرٹیکل 6 لگائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا ایاز صادق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کے پاس کوئی بیانیہ ہی نہیں ہے اور گھوٹکی میں غریب عوام نے حکومت کو مسترد کیا۔

پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ گھوٹکی والوں نے کنٹینر والوں کو مستر کردیا اور جھوٹ کے بعد این اے 205 گھوٹکی کا پہلا الیکشن تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن میں 22 ہزار ووٹ سے شکست دی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay