اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

اسلام آباد: آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

رپورٹس کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت پیٹرول 5 روپے 15 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے 38 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے 65 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل 8 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزارت خزانہ 31 جولائی کو اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر غور کرے گی اور قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے وزیر اعظم کی منظوری سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم اگست سے ہوگا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay