کراچی سمیت سندھ میں آج تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی سمیت سندھ میں آج تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز میں ہو نے والی موسلا دھار بارش کے پیش نظر کراچی اور سندھ کے بندہونے والے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھل گئے ہیں ۔تاہم اس اسکولوں میں حاضری معمول سے کم رہی ۔

سندھ محکمہ تعلیم کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ بارشوں کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد اسکول بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں، تمام اساتذہ کو وقت پر اسکول پہنچنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کی سڑکوں پر شدید بارشوں کے باعث جمع ہونے والے پانی کی وجہ سے صبح سویرے اسکول و کالجز پہنچنے والے بچوں اور اُن کے والدین کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay