رمضان شوگر ملز کیس: حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع

لاہور: احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 اگست تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔

دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ شہباز شریف سینیٹ الیکشن میں مصروف ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔

سماعت کے دوران معزز جج نے حمزہ شہباز سے استفسار کیا کیا اپ کچھ کہنا چاہتے ہیں، جس پر حمزہ شہباز نے کہا ایک آدمی ہوں، نیب سے کہوں گا کرپشن ثابت کریں، نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کر سکتا، جس دن کرپشن ثابت ہو گئی عدالت اور پوری قوم سے معافی مانگوں گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay