بھارت نے افغان عمل پربہت بڑاحملہ کیاہے،وزیرخارجہ

نیوزون کے خصوصی پروگرام “پرائم ٹائم ودتھ ٹی ایم” میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے شرکت کی اور مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر میزبان طارق محمود سے تبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاپروگرام’’پرائم ٹائم ودٹی ایم‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کے سیاسی فلسفےسےکچھ بھی توقع کرسکتےہیں، بھارتی اقدام پرپوری دنیامیں تشویش پائی جاتی ہے، بھارت کی جانب سےاٹھایاگیاقدم پریشان کن ہے، بھارت نےافغانستان کی عوام کےساتھ ظلم کیاہے۔ بھارت نےافغان عمل پربہت بڑاحملہ کیاہے۔ دوحہ مذاکرات نازک ترین دورمیں داخل ہوچکےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملیحہ لودھی کی سیکیورٹی کونسل صدرسےملاقات طےہوئی، اقوام عالم خاموش نہ رہے،کشمیرمیں خون خرابےکاخدشہ ہے۔ وزارت قانون سے عالمی ادارےمیں جانےکےبارےمیں رائےمانگی ہے، تمام سفیروں کوپاکستان کامؤقف واضح کرنےکی ہدایات دے دیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرکےعوام کےجذبات دنیاکےسامنےلاناچاہیے، آزادکشمیراورپاکستانی عوام کےمؤقف میں مماثلت ہے، انسانی حقوق کی ورزی نہیں ہورہی توعالمی اداروں کووہاں جانےدیاجائے، سیکریٹری خارجہ سےکہاہےکہ حکام کوتشویش سے آگاہ کریں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay