اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان

کراچی : اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا۔

تفصیلات کے مطابق کے ایس ای100انڈیکس میں 151پوائنٹس کی کمی کے بعد 30ہزار849پوائنٹ کی سطح پرآگیا۔

فاریکس ڈیلرز کی رپورٹ کے مطا بق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں25پیسےکی کمی کے بعد ڈالر158روپے40پیسےکاہوگیا۔ امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ جاری ہے، آٹھ کاروباری دنوں میں ڈالر 2 روپے 13 پیسے سستا ہو گیا ہے۔

آج بھی ڈالر کے ریٹ میں 20 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں 158 روپے 45 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔ ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کے سبب بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 200 ارب کی کمی واقع ہوئی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay