نیب نے مریم نواز کوحراست میں لےلیا

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے والدسابق  وزیر  اعظم نواز  شریف  سےملاقات کےلیےکوٹ لکھپت جیل گئی تھیں۔ جہاں  انہیں نیب  کے  اہلکاروں نے حراست میں لے لیا  ۔

نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی چوہدری شوگر ملز کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔

نیب ذرائع کا  یہ بھی کہنا ہےکہ مریم نواز 31 جولائی کے سوالنامے کے تسلی بخش جواب نہیں دے پائی ہیں ، جس پر انہیں آج یعنی 8 اگست کو نیب نے طلب کر رکھا تھا۔

نیب کی جانب  سے مریم نواز کو دیئے گئے سوالنامے میں سرمایہ کاری اور اراضی سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے ہیں۔

سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ21 مئی 2008 کی غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری کا جواب دیں اور 4 موضع جات میں خریدی گئی اراضی کی تفصیل بھی فراہم کریں۔

سوالنامے میں مزید کہا گیا ہےکہ  مریم نواز چوہدری شوگر ملز کی تفصیلات فراہم کریں، مل کب لگائی گئی، سرمایہ کاری کہاں سے آئی اور شیئر ہولڈرز کون ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay