پلکوں والی مصنوعی آنکھ تیار

نیویارک: سائنسدانوں نے جھپکنے کی صلاحیت رکھنے اور پلکوں والی مصنوعی آنکھ تیار کرلی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں نے چپ پر ایک ایسی مصنوعی آنکھ تیار کرلی ہے جس میں پلکیں ہیں اور وہ جھپکنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ کسی بھی نئی دوا کے طور پر استعداد رکھنے والے کسی مرکب (کیمیکل) کی دریافت سے لے کر اس کے بطور دوا منظور ہونے تک میں کم از کم دس سال لگ جاتے ہیں کیونکہ اسے مختلف مراحل سے لازماً گزارا جاتا ہے جن میں وہ پیٹری ڈش میں رکھے زندہ خلیات سے لے کر جانوروں پر، اور سب سے آخر میں انسانوں پر آزمائی جاتی ہے۔

’’نیچر میڈیسن‘‘ کے تازہ شمارے میں جاری رپورٹ کے مطابق، یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے ماہرین نے کئی سال کی محنت کے بعد چپ پر مصنوعی آنکھ تیار کرلی ہے جس میں انسانی آنکھ کے زندہ خلیات موجود ہیں جبکہ یہ پلکوں سے بھی لیس ہے۔

فی الحال اس پر خشک آنکھوں کی بیماری کے علاج کےلیے تیار کردہ ایک نئی دوا کے تجربات کیے گئے ہیں؛ اور اس کے نتائج بالکل وہی ہیں جیسے اصلی آنکھ پر یہ دوا استعمال کرنے پر رونما ہوسکتے ہیں۔

دوا ڈالنے پر ان مصنوعی پلکوں کے جھپکنے کا انداز بالکل ویسا ہوتا ہے جیسا حقیقی انسانی آنکھ کا ہوتا ہے۔

اس طرح یہ دوا جانوروں پر آزمانے کی ضرورت تقریباً ختم ہوگئی ہے۔

اگلے مرحلے میں اسے آنکھ کی دیگر بیماریوں کےلیے تیار کی گئی نئی دوائیں آزمانے میں استعمال کیا جائے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay