بھارت کیخلاف پاکستان کے موجودہ اقدامات درست ہیں، رحمان ملک

نیوزون کے خصوصی پروگرام “پرائم ٹائم ودتھ ٹی ایم” میں رہنماپیپلزپارٹی رحمان ملک اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے شرکت کی اور مسئلہ کشمیر سمیت ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر میزبان طارق محمود سے تبادلہ خیال کیا۔

رہنماپیپلزپارٹی رحمان ملک کاپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل کی قراردادمیں ہم نےمودی کیلئےاہم پیغام دیاہے، جب میں ایف آئی اے تھا تو ’’را‘‘ کیخلاف کئی ایکشن لیے، پلوامہ واقعےکےبعدمیں نےمودی سےمتعلق ایک کتاب لکھی، کتاب میں لکھاتھاکہ مودی دوبارہ اقتدارمیں آیاتواچھانہیں ہوگا، میں سمجتا ہوں بھارت حملہ کرنےکےقابل نہیں ہے، پاکستان کولابی بناکریواین اومیں جاناہوگا اور بھارت کیخلاف پاکستان کےموجودہ اقدامات درست ہیں۔

رحمان ملک نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کی بندش بھی درست اقدام ہے، کلسٹربم پھینکنےوالوں کےساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، پاکستان کومسئلہ کشمیر پرعالمی عدالت جاناچاہیے، اگرموجودہ حکومت عالمی عدالت نہ گئی تومیں جاؤں گا، بھارت نے پہلے ہماری معیشت کو ہدف بنایا، موجودہ حکومت کونریندرمودی کےبارےمیں غلط فہمی تھی، نریندرمودی جنگی مجرم ہے، ہمیں اس وقت نریندرمودی کوٹارگٹ کرنا چاہیے، مقبوضہ کشمیرپرپاکستان کاکیس بہت مضبوط ہے، عمران خان وزیراعظم ہیں،قوم ان کی طرف دیکھ رہی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ آصف زرداری نےپارلیمنٹ میں بہترین مشورےدیئے، عمران خان ہرچیزکاکریڈٹ نہ لیں، وزیراعظم عمران خان اداروں کو اپنا کام کرنے دیں، مودی کوامریکامیں دہشتگردقراردیاگیاتھا، مودی کوآرایس ایس والےہی ماریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازکی گرفتاری متوقع اورغیرمتوقع بھی تھی، مریم نواز نے مودی کے غیرآئینی اقدام کی مذمت کی تھی، قوم مشترکہ حالات کاسامناکررہی تھی جس میں دراڑڈال دی گئی، ن لیگ کے صف اول کے رہنماؤں کوجیلوں میں ڈال دیاگیا، مسلم لیگ ن کاوزن گھٹانہیں،عوامی پذیرائی میں اضافہ ہوا، یہ احتساب نہیں انتقامی کارروائی ہے، جھوٹ پر مبنی کیسز بنائے جا رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مگرمچھوں کےریفرنسزکولڈاسٹوریج میں ہیں، حکومت کسی کوبھی بہانہ بناکرپکڑسکتی ہے، نوازشریف کو نیب طلب کرسکتاہےتوعمران خان کوکیوں نہیں؟ کیانیب نےہیلی کاپٹرکیس میں عمران نیازی کوطلب کیاہے، 30ارب کامنصوبہ113ارب روپے سے اوپرچلاگیا، ہمیں کوئی خوف نہیں،جیل میں جاکراس ملک کاقرض اتاریں گے، ملکی آئین کیلئے قربانی دیناپڑی توہم دریغ نہیں کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کےرہنما نے کہا کہ موجودہ حکومت مسئلہ کشمیرسےتوجہ ہٹاناچاہتی ہے، مسئلہ کشمیرپرپوری قوم یکساں ہوگئی تھی، وزیر اعظم نے امریکامیں سنجیدہ گفتگونہیں کی، عمران خان کشمیرکی وکالت کرتےتوبھارت یہ قدم نہ اٹھاتا، عمران خان نےخطاب میں اعتراف کیا کہ ان کوبھارتی اقدام کاپتاتھا، عمران خان نے کہامودی کی کامیابی سےمسئلہ کشمیرحل ہوجائے گا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت خودکوسائیڈکررہی ہے،اپوزیشن کوپذیرائی مل رہی ہے، حکومت مودی کےایجنڈےکوکامیاب کراناچاہتی ہے، اپوزیشن کےآگےرکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، ان کی سیاست بہتان،تکبراورنفرت پرسیاست ہے۔ بھارت نے 72سال میں کبھی اتنابڑاحملہ نہیں کیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay