رمضان شوگر ملز کیس: حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع

لاہور: رمضان شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگرملز کیس کی سماعت ہوئی۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کشمیر ایشو پر اسمبلی اجلاس کے باعث پیش نہ ہوئے، شہباز شریف کے وکیل نے حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی، جس پر عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔

نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ کیس کا سپلمنٹری ریفرنس تیار ہے، جلد پیش کر دیا جائے گا۔ احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 21 اگست تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر رمضان شوگر ملز کا سپلیمنٹری چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay