اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکےآخری روز مثبت آغاز

Pakistan's stock exchange

کراچی : اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکےآخری روز مثبت آغازکے ایس ای 100انڈیکس 270سےزائد پوائنٹس کے اضافے کہ ساتھ30ہزار10پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

یاد رہے کہ پاکستان سٹاک ایکس چینج گذشتہ دنوں شدید مندی کا شکار رہی، جنوری سے گذشتہ روز تک انڈیکس میں 6 ہزار 700 پوائنٹس سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم آج 262 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اور انٹربینک میں 25 پیسے مہنگا ہو گیا۔

مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر مہنگا ہو گیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 159 روپے پر فروخت ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا اور 158 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کرتا رہا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay