اسٹاک مارکیٹ میں عید کی تعطیلات کے بعد کاروبار کا منفی آغاز

Pakistan-Stock-Exchange

کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں عید کی تعطیلات کے بعد کاروبار کا منفی آغاز رہا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ای  100 انڈیکس میں 195 پوائنٹس کی کمی کے بعد 29 ہزار 233 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 41 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 158 روپے 85 پیسے کا ہوگیا ہے۔ جس کے بعد  انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 158 روپے 85 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔

یاد رہے کہ عید کی تعطیلات سے پہلے اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے سبب ایس ای 100 انڈیکس میں 151 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار 849 پوائنٹ کی سطح پر آگیا تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay