سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافہ

gold

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں 600 روپے فی تولے اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 89 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 76 ہزار 303 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ 24 جولائی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 اور چاندی میں 130 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay