آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ عمران خان نے درست کیا،دفاعی تجزیہ کار

نیوزون کے خصوصی پروگرام “پرائم ٹائم ودتھ ٹی ایم” میں سابق کورکمانڈرجنرل(ر)رضامحمدخان، دفاعی تجزیہ کاراعجازاعوان، رہنماپی ٹی آئی ڈاکٹررمیش کمار، رہنمان لیگ عطااللہ تارڑ اور رہنماپیپلزپارٹی سحرکامران نے پروگرام میں شرکت کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم معاملات پر میزبان طارق محمود سے تبادلہ خیال کیا۔

سابق کورکمانڈرجنرل(ر)رضامحمدخان نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حالتِ جنگ میں ہے، بھارت نیوکلیئروارکی دھمکی دےرہاہے، سپہ سالارکی مدت ملازمت میں توسیع کافیصلہ حالات کےپیش نظرکیاگیا۔ پاک افواج کے پروموش کوسمجھنے والوں کوابہام نہیں ہے۔

دفاعی تجزیہ کاراعجازاعوان نے کہا کہ مدت ملازمت میں توسیع  کافیصلہ وزیراعظم نےکیاہے، عمران خان نےحالات کےمدنظربہترفیصلہ کیا۔

رہنماپی ٹی آئی ڈاکٹررمیش کمار نے کہا کہ سیکیورٹی ایجنسیزکاخاص کردارہوتاہے، وقت کی مناسبت سےصحیح فیصلے لینے والا لیڈر کہلاتا ہے، عمران خان نےوقت پربلکل درست فیصلہ لیا، رہنمان لیگ عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان کےفیصلےپرن لیگ سیاست کاخیال نہیں رکھتی، اپوزیشن کی صفحوں میں کوئی دراڑنہیں ہے، اپوزیشن متحد ہے،ملکرکرچل رہی ہے، بلاول کاگلگت بلتستان کادورہ طے شدہ تھا،  ماضی میں بھی رہبرکمیٹی تشکیل دی گئی تھی جب کہ آئندہ ہونےوالےاجلاس میں شہبازشریف شرکت کریں گے، ملکی معاشی حالات مزیدبگڑرہےہیں، ایک سال ہوگیامعیشت میں کوئی بہتری نظرنہیں آرہی۔

رہنماپی ٹی آئی ڈاکٹررمیش کمار نے کہا کہ آل پارٹی کانفرنس ہونااپوزیشن کاحق ہے، مولانافضل الرحمان خوداسمبلی سےباہرہیں، مولانافضل الرحمان کشمیر کمیٹی کوچھوڑناپسندنہیں کرتے، مفادات کی سیاست کوختم ہوناچاہیے۔

پیپلزپارٹی کی رہنما سحرکامران نے کہا کہ بلاول بھٹوکاپرامن وژن تھا، بلاول بھٹوکادورہ گلگت بلتستان سیاسی اعتبارسےاہمیت کاحامل ہے، موجودہ حکومت نےمہنگائی میں ہوشربااضافہ کردیا، ہم چاہتےہیں عمران خان کنٹینرسےاتریں، عمران خان اپنےمنصب کااستعمال اپوزیشن کےخلاف استعمال کررہےہیں ۔ اس وقت قومی یکجہتی کی بہت ضرورت ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل میں چین نےکشمیرکامسئلہ اٹھایا،  وزیرخارجہ نےسفارتی محاذ پر کیا کیا؟ صحت کے معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہیے، چین کےصدرکادورہ پی ٹی آئی کی وجہ سےملتوی ہوا، حکومت نے اب تک سیاسی انتقام، چور چور کے نعرے کےعلاوہ کیاکیا؟  50لاکھ گھر،ایک کروڑنوکریوں کہاں ہیں؟

پی ٹی آئی کے رہنما رمیش کمار نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کامؤقف حکومت،اپوزیشن میں الگ الگ ہوتاہے۔ کشمیری عوام72سالوں سے ظلم وبربیت کاشکارہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay