نیب حکومت کاآلہ کاربناہواہے، رہنمامسلم لیگ

نیوزون کے خصوصی پروگرام “پرائم ٹائم ودتھ ٹی ایم” میں رہنمامسلم لیگ شائستہ ملک ، رہنماپیپلزپارٹی صابربلوچ اور رہنماپی ٹی آئی احمد جواد نے پروگرام میں شرکت کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم معاملات پر میزبان طارق محمود سے تبادلہ خیال کیا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما شائستہ ملک نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرپرعالی فورم پرجاناچاہیے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بے انتہااضافہ ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و بربریت کی انتہاہوگئی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما صابربلوچ نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹوکی خدمات کویادکیاجاتاہے، ذوالفقارعلی بھٹوکااپنانظریہ تھا۔ پاکستان عالمی انصاف عدالت جاکر کیا کرےگا؟ عالمی عدالت انصاف کےفیصلوں کوکون مانتاہے؟ مسئلہ کشمیرکاتعلق اقوام متحدہ سےہے۔ کوئی بھی نہیں چاہتاکہ جنگ ہو۔

پی ٹی آئی کے رہنما  احمدجواد  نے کہا کہ کچھ روزقبل پی ٹی آئی پرالزامات لگائےجا رہے تھے، کہاجارہاتھاکہ مسئلہ کشمیرپرحکومت کچھ نہیں کررہی، پاکستان میں میڈیاآزادہے،حکومت کاکوئی دباؤنہیں ہے۔

شائستہ ملک کا کہنا تھا کہ مریم نوازکےجلسےجلوس کیوں نہیں دکھائی دیے، اپوزیشن کاکون ساجلسہ،تقریر،پریس کانفرنس دکھائی جارہی ہے؟ ڈاکو، چور کے نعروں کوبندکیاجائے،ملکی مسائل کاحل نکالاجائے۔

صابربلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی کی بات نہ سنتی ہےنہ کرنےدیتی ہے، فریال تالپورکورات12بجےجیل منتقل کر دیا جاتا ہے۔

احمدجواد کا کہنا تھا کہ چورکوچورنہیں کہیں گےتوکیاکہیں گے؟ چور،ڈاکوکوکسی قسم کااین آراونہیں دیاجائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما کا کہنا تھا کہ جنگیں ٹوئٹرپرنہیں میدانوں میں لڑی جاتی ہے، وزیراعظم عمران خان اسمبلی آنے کو تیارنہیں تھے۔ انہوں نےہمارےہاتھ بڑھانےکوہماری کمزوری سمجھا۔ این آراوکوئی بھی نہیں مانگ رہا، چیئرمین نیب کوڈرادھمکاکرقابوکیاگیا، نیب حکومت کاآلہ کاربناہواہے، پی ٹی آئی کےلاک ڈاؤن سےملکی معیشت کاکافی نقصان ہواتھا، اپوزیشن کاپیچھاکرناچھوڑدیں، اپوزیشن ایک پیج پرہے۔

صابربلوچ کا کہنا تھا کہ عدالتیں اپناکام کررہی ہیں ان پرحاوی ہونانہیں چاہیے، ملک قرضے انویسٹ کرنے کے لیے لیتا ہے، پی ٹی آئی نےجوقرضےلیےوہ کہاں انویسٹ کیے؟

احمدجواد نے کہا کہ اپوزیشن اکٹھی ہوکربھی لوگوں کوجمع نہیں کرسکتی، ہمارالیڈر22سال کی جدوجہدکےبعدوزیراعظم بنا، ایک سال کےدوران10لاکھ لوگ ٹیکس نیٹ میں آئے۔

شائستہ ملک کا کہنا تھا کہ حکومت غربت کونہیں غریب کوختم کررہی ہے۔

صابربلوچ نے کہا کہ نیب نےملک میں ڈراورخوف کی فضاقائم کردی ہے، وفاقی وزراکومعلوم ہی نہیں کہ انہوں نےکیاکرناہے۔

رہنماپی ٹی آئی احمدجواد کا کہنا تھا کہ نیب قوانین ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے بنائے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay