پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ

پاکستان فائیو جی سروس کا تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق موبائل ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے ۔ پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ ہوا جس کے بعد ٹیکنالوجی میں اہم سنگ میل عبورکرتے ہوئے پاکستان فائیو جی سروس کا تجربہ کرنے والا خطے کا پہلا ملک بن گیا۔

چینی ٹیلی کام کمپنی نے پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ کرلیا، پاکستان 5 جی کا تجربہ کرنے والے چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں جلد ہی 5 جی سروس کا آغاز کر دیا جائے گا، فائیو جی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے سو گنا تیز ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نیٹ ورک کی سپیڈ کا دارومدار آپریٹر کے پاس موجود اسپیکٹرم پر ہوگا، پی ٹی اے نے گزشتہ ماہ لائسنس کے اجرا کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں، آپریٹر کے پاس جو اسپیکٹرم ہوگا اس پہ سپیڈ کا انحصار ہوگا۔

فائیو جی نیٹ ورک موجودہ براڈ بینڈ کنکشن سے دس گنا تیز ہوگا۔ فائیو جی ہوم روٹر کی رفتار فور گیگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔ فائیو جی سے 50 جی بی کی فائل 2 منٹ میں ڈاون لوڈ ہو سکتی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay