سرفراز احمد کو بطور کپتان تمام کھلاڑی سپورٹ کرتے ہیں، اسد شفیق

لاہور: قومی کرکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو بطور کپتان تمام کھلاڑی سپورٹ کرتے ہیں۔

قومی کرکٹر اسد شفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ کسی ایک شعبے کی وجہ سے ہارا جائے جب کہ کوئی سیریز ہارتے ہیں بطور ٹیم برا کھیلتے ہیں۔ جیت کے لیے کھلاڑیوں کو مل کر محنت کرنا ہوتی ہے۔

اسد شفیق کا کہنا تھا کہ کلب میچز کھیل کر پریکٹس میں رہنے کی کوشش کرتا ہوں اور ہمارے لیے سیکھنے کا بہت اچھا موقع ہے۔ 3 سال سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ کوشش کررہے ہیں کیمپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اچھا اسٹارٹ ملا تو بڑی اننگز کھیلیں گے۔ مل کر ٹریننگ کرنے سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور کسی کو نہیں پتا اگلا کپتان کون ہوگا۔

قومی کرکٹر اسد شفیق کا کہنا تھا کہ مجھے کس نمبر پر کھلانا ہے یہ سلیکٹرز کی مرضی ہے اور جو لڑکے ورلڈ کپ نہیں کھیلے ان کے لیے اچھا موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز کو بطور کپتان تمام کھلاڑی سپورٹ کرتے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay