پاک سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سریز کے شیڈول کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بعد 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک  کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر، دوسرا 29 ستمبر اور تیسرا میچ 2 اکتوبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سری لنکا نے رواں سال پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچوں کے لیے اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا تاہم اب دونوں ممالک کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز جب کہ دوسرے حصے میں دسمبر میں ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay