روس کا پہلا انسان نما روبوٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا

روس کا پہلاانسان نما روبوٹ کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیاہے۔

روسی خلائی ایجنسی کے مطابق روسی خلائی جہاز سویوز کے ذریعے جمعرات کو بھیجا گیا روبوٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں لینڈ کرگیا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے بھی روسی روبوٹ کے پہنچنے کی تصدیق کردی ہے،روسی روبوٹ 7 ستمبر تک خلا میں موجود رہے گا اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں خلابازوں کے ساتھ کام کرنے کی تربیت لے گا۔

روسی روبوٹ کو خلا میں بھیجنے کی پہلی کوشش گزشتہ ہفتے ناکام ہو گئی تھی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay