کراچی میں پچھلے11سال سے30لاکھ ٹن کچراجمع ہوگیاہے، رہنماپی ٹی آئی

نیوزون کے خصوصی پروگرام “پرائم ٹائم ودتھ ٹی ایم” میں رہنماپی ٹی آئی آفتاب صدیقی، رہنمان لیگ حناپرویزبٹ اور رہنماپیپلزپارٹی عاجز دھامرا نے پروگرام میں شرکت کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم معاملات پر میزبان طارق محمود سے تبادلہ خیال کیا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آفتاب صدیقی نے کہا کہ کراچی کے 6 ڈسٹرکٹ میں ایم کیوایم کے4چیئرمینزہیں، کراچی میں صفائی کےکام کی ذمہ داری وفاق نہیں تھی، کچرامہم میں کسی بھی گاڑی پرپی ٹی آئی کاجھنڈانہیں لگایا، کراچی میں13سے15ہزارٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، اٹھایا5ہزارٹن جاتاہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ کراچی میں پچھلے11سال سے30لاکھ ٹن کچراجمع ہوگیا، کراچی شہرکچراکنڈی بن چکاہے، ڈی ایم سیز کچرا اٹھا کر جی ٹی ایس تک لے جاتاہے،ہم نےایک لاکھ10ہزارٹن کچراجی ٹی ایس تک پہنچادیا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما حناپرویزبٹ نے کہا کہ گزشتہ دنوں میئرکراچی نے بجلی کے بل پھاڑے تھے، میئرکراچی کواس طرح کے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے، کراچی شہرکوزیادہ توجہ دینی چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما عاجزدھامرا نے کہا کہ کراچی پرتبصرہ پوائنٹ اسکورنگ کی جانب چلاجاتاہے، کراچی کے38نالوں کی صفائی کی ذمہ داری کےایم سی کی ہے،اگرمیئرشہرکےنالےصاف نہیں کریں گےتووہ کیوں بیٹھےہیں؟ کراچی ہم سب کاہے، کراچی کی صفائی کے لیے15دن کافی نہیں ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay