کم عمر لڑکوں سے بدفعلی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

رحیم یار خان : کم عمر لڑکوں سے بدفعلی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کم عمر لڑکوں کو نشہ آور مشروب پلایا کرتے تھے اور بعد میں بلیک میل بھی کرتے تھے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر لڑکوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے گروہ کے 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تین کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay