حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے67 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے27 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 124 روپے 80 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے57 پیسے ہوگی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل ہوگا اور نئے پاکستان کا دوسرا سال عوام کیلئے خوشخبریاں لائے گا۔ نئے پاکستان کا دوسرا سال ترقی،عوامی فلاح وبہبود کا سال ہوگا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay