نجی اسکول میں ٹیچر کے تشدد سے 16 سالہ طالب علم جاں بحق

لاہور: نجی اسکول کے بے رحم استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر دسویں جماعت کے طالب علم کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقےگلشن گلشنِ راوی کے رہائشی بلال کا16سالہ بیٹا حنین مقامی نجی اسکول میں دسویں جماعت کا طالب علم تھا۔ جو کہ بینہ طورپر استاد کے تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔

حنین کے چچا نےبتایاکہ ٹیچر کامران نے سبق یاد نہ کرنے پر اسےپیٹ میں انتہائی بےدردی کے ساتھ ٹانگیں ماریں جس سے وہ بے ہوش ہو گیا ،اسےاسپتال پہنچایاگیا،مگر وہ جاں بَرنہ ہو سکا۔ نوجوان بیٹے کی ہلاکت کی خبر سے اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی ، گھرمیں کہرام مچ گیا۔

اہل خانہ کا مطالبہ ہےکہ انہیں انصاف دلایاجائے۔ دوسری جانب پولیس نے ٹیچر کامران کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجواکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay