پاک سری لنکاون ڈے سیریز،قومی اسکواڈ کااعلان12ستمبرکوہوگا

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان طے شدہ ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کااعلان12ستمبرکوہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاک سری لنکا ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کااعلان12ستمبرکو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق سیریزکی تیاریوں کے لئے تربیتی کیمپ18سے24ستمبرتک لاہورمیں لگے گا جب کہ 25ستمبرکوکیمپ کراچی منتقل کردیاجائےگا۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیم پہلے ون ڈے میں 27ستمبرکوکراچی میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی، ون ڈے سیریز کے تینوں میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جب کہ ٹی 20سیریزکے تینوں میچزلاہورمیں کھیلےجائیں گے۔

پی سی بی دوسرےون ڈے کے بعد ٹی20سیریزکے لئے قومی ٹیم کااعلان کرے گی جب کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کوقائداعظم ٹرافی کےپہلےمیچ میں شرکت کی بھی ہدایت کردی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay