ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

اسلام آباد: امریکہ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی اور یورپ میں اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو چیف کا بیان، کمزور نام فارم پے رول رپورٹ اور ڈالر کی شرح تبادلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.7 فیصد کم ہوکر 1508 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 10 ڈالر کمی کے ساتھ 1515.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔

ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.6 فیصد کم ہوکر 1509.41 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1517.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے سے قبل 0.1 فیصد بڑھ کر 1519.96 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1528.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay