راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 62 شہری ڈینگی بخار کا شکار

راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران 62 شہری ڈینگی کے بخار کا شکار ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے مریض بڑھنے لگے 24 گھنٹے کے دوران 62 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ  ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 436 ہوگئی ہے۔

پوٹھو ہار ٹاؤن کےعلاقوں میں مزید 39 افراد، ایئر پورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، ملحقہ علاقوں میں 29 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جب کہ ڈینگی مریضوں کو ہولی فیملی، بینظیر، ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بینظیر بھٹو اسپتال کا دورہ کیا اور وہاں کی ایمرجنسی، ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر نے ڈینگی مریضوں کی بڑھتی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ طبی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay