سینئر سری لنکن کرکٹرز نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا

کراچی: سری لنکن کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو راضی نہ کرسکا۔

رپورٹس کے مطابق 30 سری لنکن کھلاڑیوں نے کرکٹ بورڈ حکام سے ملاقات کی۔ جس کے بعد دنیش چندیمل، کوشل مینڈس، کوشل پریرا، دھننجایا ڈی سلوا، نیروشن ڈک ویلا، سرنگا لکمل، ڈیموتھ کرونارتنے، تھیسارا پریرا، لاستھ مالنگا اور سرنگا لکمل نے  دورہ پاکستان سے انکار کردیا۔

سری لنکن ٹی 20 کپتان لیستھ مالنگا اور ون ڈے کپتان اینجلیومیتھیوز کے دورے سے انکار کرنے پر بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے نئے کپتانوں کا اعلان کردیا۔ جس کے بعد لہیروتھری مانے ٹی 20 اور داسون شناکا ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستانی شیڈول کے مطابق ہے اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کی تشکیل بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے۔ سینئر کھلاڑیوں کے آنے یا نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ کن کھلاڑیوں کو منتخب کرتا ہے یہ انکا اپنا فیصلہ ہوگا اور پاک سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک پاکستان میں ہوگی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay