کابل میں امریکی سفارتخانے کے کمپاؤنڈمیں راکٹ پھٹ گیا

کابل : کابل میں امریکی سفارتخانے کے کمپاؤنڈمیں راکٹ پھٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گزشتہ رات امریکی سفارتخانے کے کمپائونڈمیں ایک راکٹ پھٹ گیا۔تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ادھرطالبان سرغنوں نے صدرٹرمپ کی جانب سے ان کے ساتھ امن مذاکرات منسوخ کرنے کے اعلان کے بعد امریکی افواج کے خلاف جنگ جاری رکھنے کاعزم ظاہر کیاہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قطری نشریاتی ادارہ کو ایک بیان میں کہاکہ امریکہ کودونوں فریقوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے عہدیداروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد بات چیت کاعمل منسوخ کرنے کاخمیازہ بھگتناپڑے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس افغانستان سے تسلط کے خاتمے کے لئے جہاداورمذاکرات کے دو راستے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگرامریکہ کے صدرمذاکرات ختم کرناچاہتے ہیں تو ہم پہلاراستہ اختیار کرینگے جس پرانہیں جلدافسوس ہوگا۔ا

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay