خیبرپختونخوامیں ڈینگی بےقابو،متاثرہ افراد کی تعداد1052ہوگئی

خیبرپختونخوامیں ڈینگی بےقابو ہو گیا متاثرہ افراد کی تعداد1052ہوگئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں رواں سیزن 703 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ضلع خیبرمیں 150، کوہاٹ میں 52 اور ایبٹ آباد میں32 ڈینگی کے کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں ڈینگی کیسزکی تعداد تک 1054 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی وائرس نےاب تک 1500 سے زائد افراد کو اپنا نشانہ بنالیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سروے کے مطابق متاثرین میں 64 فیصد مرد اور 36 فیصد خواتین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب میں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب میں رواں برس 683 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay