اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،کےایس ای100انڈیکس میں 206پوائنٹس کا اضافہ

Pakistan-stock-exchange

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 206 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 100 انڈیکس 30 ہزار 673 کی سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کےدوران تیزی دیکھنے میں آئی ، کےایس ای100انڈیکس 30 ہزار 673 کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 18 پیسے بڑھ گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 156.50 روپے پر ٹریڈنگ ہوا۔

یاد رہے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایا کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ 100

انڈیکس 795 پوائںٹس کے اضافے سے مارکیٹ 30 ہزار 467 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جبکہ حصص کی مالیت میں 105 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay