پاک بھارت تعلقات: ویمن کرکٹ سیریزخدشات کاشکار

2 ترجمان آئی سی سی نے کہا ہےکہ ممالک کےدرمیان دوطرفہ کرکٹ سیریزہے، ماضی میں بھی بھارت سیریزنہ کھیل کرپوائنٹس پاکستان کودےچکاہے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق پاک بھارت تعلقات کے پیش نظر ویمن کرکٹ سیریزخدشات کاشکارہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔بھارت نےپاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرنی ہے جس کی بھارتی کرکٹ بورڈنےحکومت سےاجازت طلب کی ہوئی ہے۔

پی سی بی زرائع کے مطابق بھارتی حکومت نےبورڈکواجازت دینےسےمتعلق چپ سادھ لی،پاک بھارت ویمن سیریزآئی سی سی چیمپئن شپ کابھی حصہ ہے،سیریزکاانعقاد جولائی سےنومبرتک منعقد ہوناہے ،بھارتی کرکٹ بورڈکی جانب سےکوئی رابطہ نہیں کیاگیا۔

‏اس حوالے سے ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہےکہ ماضی میں بھی بھارت سیریزنہ کھیل کرپوائنٹس پاکستان کودےچکا2ممالک کےدرمیان دوطرفہ کرکٹ سیریزہے،دوطرفہ سیریزکےانتظامات بھی ممبرممالک نےکرناہوتےہیں،پوائنٹس کےحوالےسےمعاملہ آئی سی سی کےپاس آیاتوحل کیاجائےگا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay