امریکی صدر نے اپنے قومی سلامتی کے مشیرجان بولٹن کو عہدے سے ہٹادیا

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے پالیسی امورپرسخت موقف کے حامل اپنے قومی سلامتی کے مشیرجان بولٹن سے شدیداختلافات کے باعث انہیں عہدے سے ہٹادیاہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاکہ وہ نئے مشیر کی تقرری آئندہ ہفتے کریں گے۔تاہم اس حوالے سےبولٹن کاکہناہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں لیکن وہ اپناموقف واضح کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ انہیں افغانستان سے ایران تک خارجہ پالیسی کے متعدد امورپرصدر سے اختلافات تھے۔ جنہوں نے اپریل2018ء سے اپنی خدمات انجام دیں ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay