ڈونلڈٹرمپ کاکینسرسے بچاؤ کی بعض ادویات کو ٹیرف کی پابندیوں سے استثنیٰ دینے کے چین کے فیصلے کاخیرمقدم

امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ نے کینسرسے بچاؤ کی بعض ادویات سمیت دیگرامریکی مصنوعات کو ٹیرف کی پابندیوں سے استثنیٰ دینے کے چین کے فیصلے کاخیرمقدم کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےوائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان واشنگٹن میں تجارتی مذاکرات سے پہلے بعض امریکی مصنوعات کودرآمدی پابندیوں سے استثنیٰ دینے کاچین کافیصلہ ایک ا ہم اورمثبت اقدام ہے۔

دوسری جانب سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر جاری اپنے بیان میں صدرڈونلڈٹرمپ نے کہاکہ امریکہ نے خیرسگالی کے طورپراڑھائی سو ارب ڈالرمالیت کی چین سے درآمدکردہ مصنوعات پرٹیرف کی پابندی یکم اکتوبر سے بڑھاکر پندرہ اکتوبر تک موخرکردی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay