پاکستان کاپولیو پروگرام ناکامی کیطرف گامزن ہے ،عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد : عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں پولیو پروگرام کو ناکام قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تحت کام کرنے والے ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ نے پاکستان کے پولیو پروگرام کو ʼناکامی کی جانب گامزن قرار دیتے ہوئے صورت حال کو دنیا کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے.

ماہرین نے خیبر پختونخوا کو دنیا بھر سے پولیو کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں کے ایمرجنسی سینٹرز قومی ایمرجنسی سینٹرز سے مطابقت نہیں رکھتے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay