ہمایوں سعید کا وزیرِ اعظم کے جلسے میں شرکت کا اعلان

پاکستان فلم اورٹی وی کے ہر دلعزیز کے اداکار ہمایوں سعید نے پاکستان کے عوام سے وزیرِ اعظم عمران خان کے کل کے جلسے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر جاری اپنے پیغام میں اداکار ہمایوں سعید نے مظفر آباد آزاد کشمیر میں ہونے والے وزیرِ اعظم عمران خان کے جلسے میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئیں اور دنیا کو دکھائیں کہ ہم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان نے کل مظفرآباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کا اعلان کیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay