آرمی چیف کا میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میڈیکل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو آرمی میڈیکل سینٹر کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد اور آرمی میڈیکل کور کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسر اور سپاہی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانیں بچانے میں آرمی میڈیکل کور کے کردار کو سراہا۔ عام شہریوں کو صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کے کردار اورخدمات کو سراہا ۔

اس سے قبل اپنی آمد پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay