پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریوں کا اعلان

ISPR

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے متعدد تقرر و تبادلوں کا اعلان کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اظہرعباس کورکمانڈر راولپنڈی  جب کہ لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا آئی جی آرمز اور لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر تعینات کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کمانڈر سدرن کمانڈ اور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان آرمی میں چار میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں دے دی گئی تھی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay