بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، ایک جوان شہید

راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے حاجی پیر سیکٹر پرلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سپاہی غلام رسول شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی غلام رسول کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay