سری لنکا کیخلاف سیریز میں سرفراز احمد کپتان رہیں گے، احسان مانی

[mashshare]

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں سرفراز احمد کپتان رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیئرمین احسان مانی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سری لنکا کیخلاف سیریز میں سرفراز احمد کپتان رہیں گے جب کہ بابراعظم وائس کپتان ہوں گے۔ امید ہے سری لنکن ٹیم آئے گی اور تمام میچز پاکستان میں ہوں گے۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ سری لنکا نے یہ نہیں کہا کہ وہ بالکل نہیں آئیں گے اور سیریز کیلئے متبادل وینیو کا اب وقت نہیں ہے۔ دوسرے مقام کے تعین کا وقت نہیں رہا، میچز پاکستان میں ہوں گے اور ہمارے لیے ضروری بات یہ ہے کہ میچز پاکستان میں ہورہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سری لنکا کے ساتھ میچز پاکستان میں ہی ہوں گے جب کہ سیریز کو کسی اور وینیو میں لے جانے کا وقت نہیں ہے۔ ٹیم مینیجر کا فیصلہ ہوگیا اعلان ایک دو روز میں ہوگا اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے کوئی منفی پیغام نہیں ملا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے اور ہمارا فیصلہ واضح ہے سری لنکا کیخلاف سیریز پاکستان میں ہی ہوگی۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ سری لنکن بورڈ صرف اپنی حکومت سے اجازت چاہتا ہے اور آئندہ سیریز میں کپتان کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ سازی میں بابراعظم کی مشاورت بھی شامل ہوگی۔

ٹیم کی ہار پر کپتان کو ذمہ دار ٹہرانا درست نہیں ہے، مصباح الحق

چیئرمین احسان مانی کے ہمراہ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرفراز احمد اور بابراعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور سرفراز کی اپنی کارکردگی اچھی رہی تو ٹیم اچھا کھیلے گی۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ امید ہے سرفراز احمد کی پرفارمنس میں بہتری آئے گی اور ٹیم کی ہار پر کپتان کو ذمہ دار ٹہرانا درست نہیں ہے۔ کپتان کےعلاوہ دیگر کھلاڑی بھی شکست کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کبھی نہیں کہا کہ وہ نہیں آئیں گے اور ٹی 20 میں پاکستان کی پرفارمنس اچھی رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں تسلسل سے پرفارمنس دکھانا ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay