ظہیرعباس کا سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایشین بریڈ مین کے لقب سے مشہور لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

ایشین بریڈ مین ظہیرعباس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی سی بی کا سرفراز احمد کو ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا کپتان برقرار رکھنا فیصلہ درست ہے جبکہ انہوں نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی مخالفت بھی کی۔

ظہیرعباس کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کو 6 ٹیموں تک محدود کرنا کھیل کے مفاد میں نہیں اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ختم ہونے سے کھلاڑی بےروزگار ہورہے ہیں۔ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ دینے پر تحفظات ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ درحقیقت مصباح الحق کو چیئرمین پی سی بی کا عہدہ دیدیا گیا ہے اور عہدے کی معیاد 3 سے کم کرکے 2 سال کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ بورڈ کو کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ پر قوانین سخت کرنے چاہئیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay