سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے ممکنہ 20 کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے ممکنہ 20 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے 20 کھلاڑیوں کو کیمپ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔  کھلاڑیوں کو 18 ستمبر کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ مصباح الحق 21 ستمبر کو قومی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کریں گے۔

ممکنہ اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، احمد شہزاد،آصف علی،عابد علی، عثمان خان شنواری، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث سہیل، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض، امام الحق، محمد عامر، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، شاداب خان اور عمراکمل بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم 24 ستمبر کو کراچی روانہ ہوجائے گی جب کہ سری لنکا کے خلاف سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

پی سی بی نے دورہ آسٹریلیا کیلئے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان بھی کردیا ہے جس میں مصباح الحق ہیڈ کوچ اینڈ چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، وقار یونس باؤلنگ کوچ، بریڈ برن فیلڈنگ کوچ، شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹوہیڈ کوچ آن کرکٹ مقرر کردیے گئے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay