نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے  سینیررہنما سید خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خورشید شاہ کو انکی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا ہے، ان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کاراہداری ریمانڈ لیکر سکھر منتقل کیا جائے گا جبکہ ان کے کیخلاف7 اگست سے تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خورشید شاہ  کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا کہ ان  کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں اور انھوں نے کیا انکوائری میں پیش ہونے سے منع کیا ہے؟

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ خورشیدشاہ کو گرفتار کرکے حکومت نے غلط اقدام کیا ، ایک طرف قومی یکجہتی دوسری طرف خورشید شاہ کی گرفتاری۔ تحقیقات کرنا تھیں تو کرلیں وہ بھاگ تو نہیں رہے تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے خورشید شاہ کی گرفتاری کا انتہائی غلط قدم اٹھایا جب کہ وہ ملک میں موجود ہیں کہیں فرار نہیں ہورہے تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay