اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،100انڈیکس میں 500سےزائد پوائنٹس کااضافہ

[mashshare]
Pakistan Stock Exchange

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان 100انڈیکس میں 500سےزائد پوائنٹس کااضافہ ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث100انڈیکس میں 500سےزائد پوائنٹس کااضافہ ہوا جس کے سبب100انڈیکس میں 32ہزارکی نفسیاتی حد بحال ہو گئی ۔

مارکیٹ میں 282کمپنیزکےدرمیان لین دین ہوا اور 191کمپنیزکےبھاؤمیں اضافہ،31کمپنیزکےداموں میں کمی ہوئی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان 100 انڈیکس 95 پوائنٹس کی کمی کے بعد 31 ہزار 813 کی سطح پر آگیا تھا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان رہاتھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 19 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay