ہوم سیریز میں کپتانی بڑا اعزاز ہے، سرفراز احمد

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز میں کپتانی بڑا اعزاز ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنے کی پوری کوشش کریں گے اور شائقین کرکٹ کھیل سے بھرپور لطف اندوز ہوں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بھرپور کوشش کی جب کہ میں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کروں گا۔ ہوم گراؤنڈ میں کپتان کی حیثیت سے میری پہلی سیریز ہوگی اور کرکٹ بحالی میں کرکٹ بورڈ کا اہم کردار ہے۔

انکا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کھیل سے بھرپور لطف اندوز ہوں گے اور ٹیم پاکستان بھیجنے پر سری لنکن کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں۔ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے بھرپور کوشش کی ہے اور میرے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹیم کی قیادت کرنا بڑا اعزاز ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سیریز کو کسی بھی طرح آسان نہیں سمجھتے ہیں اور کپتانی کی مدت کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ رضوان ٹیم میں بطور مڈل آرڈر بلے باز منتخب ہوئے اور کوشش کریں گے سیریز میں بہترین کرکٹ کھیلیں۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے اعتماد پر پورا اتروں گا جب کہ بابراعظم بہت محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عابدعلی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay