واٹس ایپ کا اسٹیٹس اب فیس بک پر بھی شیئر کیا جا سکتا ہے

ویب ڈیسک : سماجی رابطوں کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کیئے فعال کردیا جائے گا جس میں صارف اپنا واٹس ایپ اسٹیٹس فیس بک پر بھی شیئر کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے جس میں اب واٹس ایپ پر ڈالے جانے والے اسٹیٹس کو صارفین فیس بک کے سٹیٹس پر بھی شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق وہ صارفین کو اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ ان کا ذاتی ڈیٹا اس فیچر سے محفوظ رہے گا، واٹس ایپ پر اسٹیٹس شیئر کرنے کے بعد اسے فیس بک کے اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا جاسکے گا اور ایسا کرنے سے کسی بھی صارف کی اکاؤنٹ کی معلومات فیس بک یا دوسری ایپ کو نہیں دیا جائے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay