آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام : خورشید شاہ 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

سکھر : نیب نے خورشید شاہ کا ریمانڈ پورا ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کر دیا،عدالت نے ان کا مزید 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پیشی کے موقع پر خورشید شاہ کے وکلاء اور نیب پراسیکیوٹر میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، رضا ربانی نے ایک موقع پر نیب پراسیکیوٹر کے خلاف ہائی کورٹ میں جانے کا اعلان کر دیا۔

نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ کو احتساب عدالت کی جانب سے گذشتہ سماعت پر دیئے گئے نو روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر آج دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا تاہم عدالت کی جانب سے وکلاء کے دلائل کے بعد خورشید شاہ کا 13 دن کا ریمانڈ دیتے ہوئے انکو نیب کے حوالے کر دیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay