نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دیدی

[mashshare]

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافہ ایک ماہ کے لیے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا اور اضافے سے صارفین پر 22 ارب 60 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کا کہنا تھا کہ  گیس اور آر ایل این جی نیپرا کی ریفرنس قیمت سے زیادہ ہیں اور کوئلے کے پلانٹس چلائے جاتے تو 3.4 ارب کی بچت کی جاسکتی تھی۔

سی پی پی اے کا کہنا تھا کہ اگست میں پانی سے 4.33 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مقامی گیس سے11.87 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کا مزید کہنا تھا کہ فرنس آئل سے 3.60 فیصد بجلی پیدا کی گئی اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay