تیسراون ڈے،پاکستان نےسری لنکاکو5وکٹوں سےہرادیا

کراچی: پاکستان نے تیسرے میچ میں سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں مہمان ٹیم کے کپتان لہیرو تھریمانے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاہینوں کو جیت کے لیے 298 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے حصول کے لیے فخر زمان اور عابد علی میدان میں اترے اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 123 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔

عابد علی 74 رنز بناکر ڈی سلوا کا شکار بنے تاہم اس کے بعد آنے والے بابر اعظم بھی 31 رنز بناکر پویلین لوٹے، 189 کے مجموعی اسکور پر فخرزمان بھی 76 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، گرین شرٹس نے 49 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا ۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان 76، عابد علی 74 اور حارث سہیل 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پہلی اننگ میں سری لنکا کی جانب سے دنوشکا گونا تھلکا اور ایوشکا فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا جو مایوس کن رہا اور ابتداء میں ہی ایوشکا فرنینڈو 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔

دنوشکا گوناتھلکا کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 297 رنز بنائے تھے۔

پاکستان اسکواڈ:

سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، عابد علی، بابراعظم، حارث سہیل، افتخار احمد، محمد نواز، وہاب ریاض، شاداب خان، محمد عامر اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

سری لنکا اسکواڈ:

لہیرو تھریمانے (کپتان)، ڈینوشکا گناتیلکا، اویشکا فرنینڈو، انجیلو پریرا، منود بنوکا، شہن جیاسوریہ، داسن شاناکا، واناندو ہسرانگا، لکشاں سندان، نوان پردیپ اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay