حکومت کاروبار میں آسانی کے حوالے سے اقدامات اٹھارہی ہے، صدرمملکت

[mashshare]

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانی کے حوالے سے اقدامات اٹھارہی ہے۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کاتقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نےماحولیاتی تبدیلیوں سےمتعلق دنیاکوآگاہ کیا اور ماحولیاتی تبدیلیوں سےنمٹنےکیلئےشعوراجاگرکرنےکی ضرورت ہے۔ کارپوریٹ سیکٹرکوبھی اس حوالےسےمؤثرکرداراداکرناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیزپرصارفین سےمتعلق ذمہ داریاں عائدہوتی ہیں جبکہ چوتھےصنعتی انقلاب کےباعث دنیامیں طبقاتی تفریق بڑھ رہی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کےتحت بہترمستقبل کیلئےکام کی ضرورت ہے۔ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کےتحت بہترمستقبل کیلئےکام کی ضرورت ہے اور آسان کاروباری مواقع سےملک میں سرمایہ کاری بڑھےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay