آئی سی سی ون ڈے رینکنگ،محمدعامر ٹاپ ٹین بالرزمیں آگئے

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے رینکنگ میں محمدعامر ٹاپ ٹین بالرز میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے مایہ ناز بائیں ہاتھ کے گیند باز محمد عامر کی درجہ بندی میں چھ پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وہ اپنے کیریئر کی بہترین ون ڈے رینکنگ میں 7 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔


دو میچوں میں لگاتار نصف سینچریاں اسکور کرنے والے فخرزمان کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے، وہ اس وقت 16 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرعثمان شنواری کی ون ڈےرینکنگ میں28درجہ ترقی ہوئی  جس کےبعدون ڈےریکنگ میں43واں نمبر ہو گیا ہے ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay